قومی اسمبلی میں بلز پاس کرانیکی تھوک سیل جاری ہے: چوہدری مونس الٰہی

Published: 03-08-2023

Cinque Terre

گجرات(نمائندہ شانہ بشانہ)سابق وفاقی وزیر چوہدری مونس الٰہی نے قومی اسمبلی میں نصف سنچری سے زائد بلز پاس کرانے کے معاملے پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کی قومی اسمبلی میں بلوں کی تھوک سیل جاری ہے‘ دنیا میں کسی اسمبلی کا 2دن میں 53 بل پاس کرانیکا نیا ورلڈ ریکارڈ ہے سوشل میڈیا پر ٹویٹ کرتے ہوئے چوہدری مونس الٰہی نے کہا کہ نہ بحث نہ اعتراض فوری پیش فوری پاس کی پالیسی نافذ ہے‘ نہ عوام کی رائے شامل ہے نہ اسکا احساس‘ جمہوریت پر شب خون مارنے والی پی ڈی ایم یاد رکھے‘ ہتھاں دیاں بنیاں دنداں ناک کھولنیاں پیندیاں نیں۔

اشتہارات