Published: 06-08-2023
نواب شاہ: نواب شاہ میں ہزارہ ایکسپریس کی بوگیاں ریل ٹریک سے اترنے کے حادثے کے بعد فوج اور رینجرز کے دستے جائے حادثہ پہنچ گئے اور فوری طور پر امدادی سرگرمیاں شروع کردیں۔ اس حوالے سے آرمی چیف کی طرف سے امدادی سرگرمیوں کیلئے پاک فوج اور رینجرز کو خصوصی ہدایات جاری کی گئیں جس کے بعد فوج اور رینجرز کے دستے پہنچے۔ مزید دستوں کو حیدرآباد اور سکرنڈ سے طلب کیا گیا۔اطلاعات کے مطابق پاک فوج اور رینجرز کے حکام جائے حادثہ پر اشیاء خورد و نوش بھی لے کر پہنچ رہے ہیں۔ پاک فوج کے ریسکیو آپریشن کا سلسلہ آخری زخمی کی ہسپتال منتقلی اور جائے حادثہ پر پھنسے افراد کی بحالی تک جاری رہے گا۔پاک فوج کے دستوں کی جانب سے نواب شاہ ٹرین حادثے کی جگہ پر تیزی سے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔