ورلڈکپ؛ آئن مورگن نے بھی 4 سیمی فائنلسٹ ٹیموں کا نام بتادیا

Published: 06-08-2023

Cinque Terre

سابق آسٹریلوی فاسٹ بولر گلین میک گرا کے بعد سابق انگلش کپتان آئن مورگن نے بھی اپنی چار ممکنہ سیمی فائنلسٹ ٹیموں کے بارے میں بتادیا۔سابق انگلش کپتان آئن مورگن نے بھارت میں شیڈول ورلڈکپ 2023 کیلئے پاکستان، آسٹریلیا، انگلینڈ اور میزبان کو میگاایونٹ کیلئے فیورٹ قرار دیا۔انہوں نے کہا کہ مجھے کوئی شک نہیں ہے کہ انگلینڈ اور بھارت کی ٹیمیں سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کریں گی تاہم آسٹریلیا اور پاکستان بھی مضبوط حریف ہیں، جنہیں ورلڈکپ ٹرافی اٹھاتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔قبل ازیں سابق آسٹریلوی فاسٹ بولر گلین میک گرا نے بھارتی نیوز ایجنسی کو دئیے گئے انٹرویو میں کہا تھا کہ ورلڈکپ کیلئے ٹاپ چار ٹیموں میں پاکستان، انگلینڈ، آسٹریلیا اور میزبان بھارت کو دیکھتا ہوں۔واضح رہے کہ بھارت میں شیڈول ورلڈکپ 2023 کا آغاز 5 اکتوبر سے ہوگا جبکہ ایونٹ کا فائنل 19 نومبر کو ہوگا۔

اشتہارات