Published: 10-08-2023
اٹک: چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے اٹک جیل میں انکی اہلیہ بشریٰ بی بی سے ملاقات ہوئی ہے۔بشریٰ بی بی کی اٹک جیل آمد ہوئی تو پولیس ناکے پر گاڑیوں کو آدھا گھنٹہ روکا گیا۔ وکیل نعیم حیدر پنجوتھہ نے بتایا کہ ملاقات کے لیے ہائی کورٹ اسلام آباد نے اجازت دی ہے۔اٹک جیل انتظامیہ نے بشریٰ بی بی کو چیئرمین پی ٹی آئی سے ملاقات کی اجازت دے دی تاہم پی ٹی آئی وکلاء شیرافضل، نعیم پنجوتھا اور علی اعجاز بٹر کو اجازت نہ مل سکی۔جیل کے باہر پولیس اور ایلیٹ فورس کے دستے ہائی الرٹ رہے جبکہ میڈیا کو کوریج سے روک دیا گیا۔