منظر عام پر آئے سائفر کی تصدیق کرکے عمران خان کے خلاف کارروائی کی جائے، رانا ثنا

Published: 10-08-2023

Cinque Terre

 اسلام آباد: سابق وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ عالمی میڈیا پر منظر عام پر آئے امریکی سائفر کی تصدیق کی جائے اور سائفر کے معاملے میں عمران خان قصور وار نکلے تو ان کے خلاف کارروائی کی جائے۔اپنے بیان میں مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور سابق وزیر داخلہ نے امریکی سائفر کے معاملے پر کہا ہے کہ عالمی میڈیا پر سامنے آںے والے امریکی سائفر کی تصدیق کے لیے تحقیقات کی جائیں۔انہوں ںے کہا کہ یہ بات فراموش نہیں کرنی چاہیے کہ سائفر کی کاپی چیئرمین پی ٹی آئی کے پاس تھی جو انہوں نے واپس بھی نہیں کی اور اس سے متعلق عمران خان کی یہ بات ریکارڈ پر موجود ہے کہ ان سے وہ سائفر کی کاپی کہیں گم ہوگئی ہے۔رانا ثنااللہ نے مزید کہا کہ اگر چیئرمین پی ٹی آئی اس سلسلے میں قصور وار ثابت ہوتے ہیں تو ان کے خلاف آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے تحت مقدمہ چلایا جانا چاہیے۔

اشتہارات