دوکانوں سے کپڑے چوری کرنے والی 3رکنی عورتوں کا گروہ گرفتار

Published: 10-08-2023

Cinque Terre

(رپورٹ:۔ چوہدری نصیر افضل سے)دوکانوں سے کپڑے چوری کرنے والی 3رکنی عورتوں کا گروہ گرفتار تفصیلات کے مطابق ڈی پی او گجرات احمد نواز شاہ کی زیر قیادت جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائیاں جاری ہیں۔ایس ایچ او تھانہ بی ڈویژن SI مہدی خاں نے اپنی پولیس ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے مسلم بازار میں دکانوں سے کپڑے وغیرہ چوری کرنے والی 3رکنی عورتوں کا گروہ گرفتار کر لیا۔جن میں 1۔ بشری بی بی زوجہ فیاض احمد 2۔صائمہ بی بی زوجہ محمد عابد 3۔مدثرہ بی بی زوجہ محمدرمضان سکناے گوجرنوالہ شامل ہیں۔جن کے قبضہ سے مال مسروقہ کپڑے مالیتی 50000ہزاربرآمد کرلیے گئے۔
 

اشتہارات