Published: 10-08-2023
(رانا مہتاب اسلم سے)ڈی ایس پی/ایس ڈی پی او لالہ موسیٰ سرکل چوہدری محمد اکرم کی انجمن تاجران لالہ موسی کے ساتھ اہم میٹنگ کا انعقاد کیا گیا میٹنگ میں انجمن تاجران لالہ موسیٰ کے عہدے داروں کے علاوہ ایس ایچ او تھانہ سٹی لالہ موسی انسپکٹر تنویر عباس بھٹی نے شرکت کی۔اس موقع پر ڈی ایس پی لالہ موسیٰ نے سیکورٹی امور پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے یقین دلایا کہ شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کے لیے پولیس کی جانب سے ہرممکن تعاون کیا جائیگا اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف سخت کاروائیوں کا عمل جاری رکھا جائیگا۔