Published: 10-08-2023
(رانا مہتاب اسلم سے)گجرات۔ تھانہ صدر گجرات پولیس روپوش ہوکر بیرون ملک فرار مجرم اشتہاری انٹرپول کے ذریعے دبئی سے گرفتارکر لیا تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسراحمد نواز شاہ کی زیر قیادت پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائیاں جاری ہیں۔جس میں ڈی ایس پی لالہ موسی سرکل محمد اکرم کی زیر نگرانی ایس ایچ اوتھانہ تھانہ صدر گجرات انسپکٹر لیاقت حسین اور ان کی ٹیم نے خطرناک مجرم اشتہاری قمر عباس ولد غلام علی سکنہ منڈی بہاوالدین کو انٹرپول کی مدد سے بیرون ملک دبئی سے گرفتار کرلیا۔ گرفتار ملزم تھانہ صدر گجرات کے قتل کے مقدمہ نمبر321/22میں مطلوب تھا۔ جو واردات کے بعد روپوش ہوگیا اور بعد ازاں بیرون ملک فرار ہوگیا۔ جسے پولیس تھانہ صدر گجرات نے انتہائی محنت سے ٹریس کرکے ریڈ وارنٹ جاری کروائے اور بذریعہ انٹرپول دبئی سے گرفتار کرلیا۔ گرفتار ملزم کی مزید انٹیروگیشن جاری ہے۔