Published: 12-08-2023
ممبئی: بالی ووڈ کے بھائی جان نے اداکار سنی دیول کو دبنگ انداز میں مبارک باد دے دی۔اداکار سلمان خان نے سوشل میڈیا پر ساتھی اداکار سنی دیول کو ان کی فلم ’غدر 2‘ کی ریلیز پر مبارکباد دیتے ہوئے سنی دیول کا ہی ڈائیلاگ استعمال کیا۔سلمان خان نے اپنی پوسٹ میں سنی دیول کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ ڈھائی کلو کا ہاتھ چالیس کروڑ کی اوپننگ کے برابر ہے۔ ڈھائی کلو کا ہاتھ سنی دیول کا مشہور ڈائیلاگ ہے جو انہوں نے ایک فلم میں اپنے دشمن کی پٹائی لگانے سے قبل بولا تھا۔ سلمان خان کی پوسٹ سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیسینئر اداکار سنی دیول کی 2001 میں ریلیز ہونے والی فلم غدر بہت مشہور ہوئی تھی اور اب اس فلم کا سیکوئل ’غدر 2‘ گزشتہ روز سینما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کیا گیا ہے۔ فلم کی اوپننگ کمائی 40 کروڑ رہی جس کا حوالہ سلمان خان نے اپنی پوسٹ میں دیا۔’غدر 2‘ میں بھی پہلی فلم کی طرح پاکستان کو منفی انداز میں پیش کیا گیا ہے۔