Published: 12-08-2023
ممبئی: بالی وڈ ایکشن ہیرو سنی دیول اور امیشا پٹیل کی نئی فلم ’غدر2‘ نے 20 لاکھ سے زائد ایڈوانس سینما ٹکٹ فروخت کرکے نیا ریکارڈ قائم کردیا۔ 2001 کی بلاک بسٹر فلم ’غدر: ایک پریم کتھا‘ کے سیکوئیل کے ساتھ اداکار کی تارہ سنگھ کے آئیکونک کردار کے ساتھ بڑے پردے پر واپسی ہوئی ہے۔فلم کے ڈائریکٹر انیل شرما نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس (ٹویٹر) پر خوشی کی خبر شیئر کی اور مداحوں کو بتایا کہ فلم کے 20 لاکھ ٹکٹ ایڈوانس میں فروخت ہوچکے ہیں۔فلم کی زبردست کامیابی اور شائقین کی دلچسپی کے مدنظر تجزیہ نگاروں کا خیال ہے باکس آفس پر ’غدر2‘ بہترین بزنس کرکے مزید ریکارڈ بھی قائم کرسکتی ہے۔واضح رہے کہ فلم کی کہانی حب الوطنی پر مشتمل ہے اور اس کا ہندوستانی لوگوں کے ساتھ ایک قلبی تعلق اور جذباتی رشتہ بھی بنا ہوا ہے۔