سینیٹر انوار الحق کاکڑ کون ہیں؟

Published: 12-08-2023

Cinque Terre

(رپورٹ:۔ چوہدری نصیر افضل سے)سینیٹر انوار الحق کاکڑ کون ہیں؟ باپ پارٹی سے تعلق رکھنے والے انوار الحق کاکڑ 2018 میں سینیٹر منتخب ہوئے اور سینیٹ کی قائمہ کمیٹی سمندر پار پاکستانی کے چیئر مین ہیں انوار الحق کاکڑ بلوچستان کی سیاست میں پہلی بار 2008 میں منظر عام پر آئے تھے‘ اس سے قبل انوار الحق کاکڑ بطور اورسیز پاکستانی برطانیہ میں مقیم تھے تاہم 2008 میں بلوچستان کی سیاست میں انٹری کے بعد انہوں نے پہلی بار 2008 میں مسلم لیگ ق کی ٹکٹ پر کوئٹہ سے قومی اسمبلی کا الیکشن لڑا تاہم الیکشن ہار گئے اور دوسری پوزیشن پر رہے اس کے بعد سینیٹر انوار الحق کاکڑ نے مسلم لیگ ن میں شمولیت کا اعلان کیا اور ن لیگ میں متحرک رہے انوار الحق کاکڑ سال 2015 سے 2017 تک وزیر اعلیٰ بلوچستان نواب ثنا اللہ زہری کے ترجمان تھے سال 2018 کے آغاز میں بلوچستان میں ن لیگ کی حکومت کے خاتمے کیلئے اٹھنے والی بغاوت میں انوار الحق کاکڑ بھی سرفہرست تھے اور نواب زہری کیخلاف عدم اعتماد میں پیش پیش رہے بعد میں وہ اس وقت کے وزیر اعلیٰ قدوس بزنجو کے ساتھ تھے سال 2018 میں قدوس بزنجو کی آشیرباد سے انوار الحق کاکڑ آزاد حیثیت سے سینیٹر منتخب ہوئے تاہم انور الحق کاکڑ اس وقت جام کمال کے قریبی ساتھی سمجھے جاتے ہیں اور آخری سیاسی ملاقات سینیٹر انوار الحق کاکڑ نے گذشتہ ماہ سینئر نائب صدر مسلم لیگ ن مریم نواز سے جام کمال کے ہمراہ ملاقات کی تھی۔
 

اشتہارات