سرگودھا: پولیس کی کارکردگی بہتر رکھنے کیلئے ضروری ہے کہ احتساب کا عمل یقینی بنایا جائے:شارق کمال صدیقی

Published: 12-08-2023

Cinque Terre

(رپورٹ:۔ چوہدری نصیر افضل سے)سرگودھا: پولیس کی کارکردگی بہتر رکھنے کے لیے ضروری ہے کہ احتساب کا عمل یقینی بنایا جائے۔سزا اور جزا ء کے عمل میں شفافیت کو یقینی بنایا جا رہا ہے ان خیالات کا اظہار آر پی او شارق کمال صدیقی نے اپنے دفتر میں اردل روم کا انعقاد کرتے ہوئے کیا۔ آر پی او نے کہا کہ عوام اور پولیس کے مسائل کو حل کرنااورپرُ امن معاشرے کا فروغ اولین ترجیح ہے۔ اردل روم میں خوشاب، میانوالی اور بھکر ضلع میں ڈیوٹی کرنے والے پولیس افسران و ملازمین کی سہولت کے لئے ان کی اپیلوں کی سماعت بذریعہ ویڈیو لنک ہوئی۔آر پی او نے 25 پولیس افسران و اہلکاروں کی 36 اپیلز کی سماعت کے دوران 15 اپیلوں پر غفلت ولاپرواہی ثابت ہونے پر مختلف سزاؤں کے احکامات جاری کیے اور کہاکہ غفلت اور لاپرواہی کے مرتکب اہلکار کسی رعایت کے مستحق نہیں جبکہ 13 اپیلوں کے جوابات کو درست قرار دیتے ہوئے داخل دفتر کر نے کے احکامات جاری کرتے ہوئے آئندہ محتاط رہنے کی ہدایت کی۔آر پی او نے 08 اپیلوں کی سماعت پر سزامیں کمی کے احکامات جاری کیے۔ انہوں نے مزید کہا کہ عوام کی خدمت میں لگن کے ساتھ اپنے فرائض دیانت داری سے انجام دینے والے پولیس افسران و ملازمین کی ویلفیئر کا بھرپور خیال رکھا جائے گا۔
 

اشتہارات