یوم آزادی کے سیکورٹی انتظامات کے حوالے سے ڈی پی او گجرات احمد نواز شاہ کی پولیس افسران کیساتھ اہم میٹنگ

Published: 12-08-2023

Cinque Terre

(رپورٹ:۔ رانا مہتاب اسلم سے)یوم آزادی کے سیکورٹی انتظامات کے حوالے سے ڈی پی او گجرات احمد نواز شاہ کی پولیس افسران کے ساتھ اہم میٹنگ‘تفصیلات کے مطابق ڈی پی اوکمپلیکس گجرات میں ڈی پی او احمد نواز شاہ نے پولیس افسران کے ساتھ یوم آزادی کے سیکورٹی انتظامات کے حوالے سے اہم میٹنگ کی۔ جس میں تمام ڈی ایس پی ز،ایس ایچ اوز اور انچارج دفاتر نے شرکت کی۔ڈی پی او گجرات نے افسران کو ہدایت کی کہ ضلع بھر میں 14اگست جشن آزادی کے موقع پر فول پروف سیکورٹی انتظامات کو یقینی بنایا جائے۔انہوں نے کہا کہ یوم آزاد ی پر ون ویلنگ،پتنگ بازی اورہوائی فائرنگ کرنے والوں کے خلاف بلا تفریق سخت ایکشن لیا جائے، گشت و ناکہ بندی پوائنٹ کو موثر بنایا جائے اورتمام سرکل افسران سیکورٹی انتظامات کی خود نگرانی کو یقینی بنائیں۔ڈی پی او گجرات احمد نواز شاہ نے اس موقع پر شہریوں سے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ وہ شرپسند اور قانون شکن عناصر کے متعلق فوراً پولیس کو بذریعہ 15اطلاع دیں۔انہوں نے مزید کہا کہ یوم آزادی کے موقع پرضلع میں امن و امان کو برقرار رکھنے اور شہریوں کے جان و مال کی حفاظت کیلئے گجرات پولیس پوری طرح متحرک ہے۔قانون شکن عناصر کی سر کوبی کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں۔
 

اشتہارات