Published: 15-08-2023
گجرات (سلیمان علی بٹ سے) چوہدری محمد خان (مرحوم) کے بیٹے چوہدری احسان وڑائچ‘ چوہدری محمد آصف وڑائچ (بولے) کے والد محترم چوہدری محمد شہباز احمد وڑائچ (پٹواری)‘ چوہدری وقار احمد وڑائچ (انجینئر) کے چچا جان چوہدری محمد فاضل وڑائچ (بولے) کے نمازے جنازہ میں ضلع بھر سے سیاسی سماجی بیوروکیٹس وکلاء کے علاوہ ہر مکتبہ فکر شخصیات کے خاندان کی سرکردہ افراد کی بھرپور شرکت‘ چوہدری محمد فاضل وڑائچ کی ہزاروں افرا دکی آہوں سسکیوں میں سپرد خاک کر دیا گیا۔ تفصیل کے مطابق بولے کے معتبر بزرگ چوہدری محمد خاں (مرحوم) کے بیٹے چوہدری محمد فاضل وڑائچ کو ہزاروں سوگواران کی موجودگی میں شاہجہانگیر قبرستان (بولے) میں سپرد خاک کر دیا گیا‘ اُن کے جسد خاکی کی تدفین کرتے وقت علاقہ کی ہر آنکھ اشکبار تھی‘ چوہدری محمد فاضل وڑائچ کے نمازے جنازہ میں ہزاروں افراد کی شرکت‘ جنہوں نے فرداََ‘ فرداََ چوہدری احسان وڑائچ‘ چوہدری محمد آصف وڑائچ‘ چوہدری محمد شہباز وڑائچ سے گلے مل کر اظہار افسوس و تعزیت کی اور مرحوم کا اس دنیا سے پردہ نوشی پر دعا کی کہ اللہ تعالیٰ ان کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام حاصل ہو‘ اور ان کی آخرت کی زندگی کا یہ سفر آسان ہوا آمین۔