Published: 15-08-2023
(رپورٹ:۔ چوہدری نصیر افضل سے)گجرات۔ تھانہ صدر سرائے عالمگیر پولیس کی کاروائی عرصہ 17 سال سے روپوش مجرم اشتہاری سیالکوٹ ائیر پورٹ سے گرفتار، تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسراحمد نواز شاہ کی زیر قیادت پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائیاں جاری ہیں۔ڈی ایس پی سرائے عالمگیر سرکل غلام محمد کی زیر نگرانی ایس ایچ اوتھانہ صدر سرائے عالمگیر انسپکٹر عدنان شہزاد،SI محمد سلیم اور دیگر پولیس ملازمان پر مشتمل ٹیم نے کاروائی کرتے ہوئے خطرناک مجرم اشتہاری مسعود احمد ولد نذیر احمد سکنہ پوران کو گرفتار کرلیا۔ گرفتار ملزم تھانہ صدر سرائے عالمگیر پولیس کو قتل کے مقدمہ نمبر709/06میں مطلوب تھا۔ جو واردات کے بعد روپوش ہوگیا تھا۔ جسے تھانہ صدر سرائے عالمگیر پولیس نے پیشہ وارانہ مہارت اور جدید سائنسی ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے سیالکوٹ ائیر پورٹ سے گرفتار کرلیا۔ گرفتار ملزم کی مزید انٹیروگیشن جاری ہے۔