پاک افغان کرکٹرز نے دوستی کی نئی مثال قائم کردی

Published: 22-08-2023

Cinque Terre

پاکستان اور افغانستان کے کرکٹرز نے دوستی کی نئی مثال قائم کردی۔افغان بورڈ کی جانب سے سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر (ایکس) پر ٹوئٹ کی جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ افغان ٹیم کے کپتان حشمت اللہ شاہدی نے دوستی کے اشارے کے طور پر پاکستانی کرکٹرز ملبوسات پیش کیے۔گزشتہ روز ٹرافی کی رونمائی کی تقریب کے بعد افغان کپتان نے پاکستانی کرکٹرز کو افغانستان کے معروف روایتی ہاتھ سے تیار کردہ کڑھائی والے یاخان ڈریس پیش کیے، جس کی تصاویر سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہی ہیں۔دوسری جانب دونوں ٹیمیں تین میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلے ون ڈے ون ڈے میں آج مدمقابل آئیں گی، میچ پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر 2:30 بجے شروع ہوگا۔

اشتہارات