عرفی جاوید کے فیشن پر عفت عمر کا بیان سامنے آگیا

Published: 22-08-2023

Cinque Terre

 لاہور: پاکستان کی سینئر اداکارہ اور ماڈل عفت عمر نے بھارتی ماڈل عرفی جاوید کے فیشن سینس پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے اسے عرفی کی مرضی قرار دیا ہے۔بھارتی ماڈل عرفی جاوید اپنے متنازعہ فیشن سینس اور منفرد ملبوسات کے باعث خبروں کی زینت رہتی ہیں۔ پاکستان کی سینئر اداکارہ عفت عمر نے بھی ایک ٹی وی شو میں عرفی جاوید کے فیشن پر اپنے خیالات کا اظہار کیا ہے۔عفت عمر سے پروگرام کے میزبان محسن حیدر نے عرفی جاوید کے فیشن سینس سے متعلق سوال کیا، جس کے جواب میں عفت عمر کا کہنا تھا کہ ’’عرفی کا فیشن ان کی اپنی مرضی ہے لیکن یہ میرے طرز کا فیشن نہیں ہے اس لیے میں اس فیشن کو قبول نہیں کروں گی لیکن میں ان کے فیشن سینس کی برائی بھی کیوں کروں؟‘‘عرفی جاوید کے فیشن کی طرز کو قبول کرنے کے باوجود بھی عفت عمر نے معاشرے کی اقدار کا خیال کرتے ہوئے کہا کہ ’’میں اگر اپنی مرضی کا فیشن کرکے نکلوں تو لاہور مجھے قتل کردے‘‘۔عفت عمر نے مزید کہا کہ فیشن کےلیے کوئی بھی باؤنڈری عام انسان منتخب نہیں کرسکتا، کوئی بھی انسان فیشن کےلیے صحیح اور غلط ہونے کا دعویٰ نہیں کرسکتا۔

اشتہارات