گجرات پولیس تھانہ سٹی سرائے عالمگیر کا بروقت ایکشن:۔ ہوائی فائرنگ اور اسلحہ کی نمائش کرنے والے2ملزمان اسلحہ سمیت گرفتار

Published: 22-08-2023

Cinque Terre

(رپورٹ:۔چوہدری نصیر افضل سے) ڈی پی او گجرات احمد نواز شاہ کی زیر قیادت پولیس کا ضلع بھر میں اسلحہ کلچر اور ہوائی فائرنگ کرنے والوں کے خلاف خصوصی آپریشن جاری ہے۔ ڈی ایس پی سرائے عالمگیر غلام محمد گجرکی زیر نگرانی،ایس ایچ او تھانہ سٹی سرائے عالمگیر غلام مرتضیٰ اور محمد احسنSI نے پولیس ٹیم کے ہمراہ بروقت کارروائی کرتے ہوئے ہوائی فائرنگ کرنے والے2ملزمان کو اسلحہ سمیت گرفتارکر لیا۔گرفتار ملزمان میں 1-زین العابدین 2-حسنین علی پسران  امانت اقوام جٹ سکنائے  راجڑ کلاں شامل ہیں۔ملزم زین العابدین سیپسٹل9mm برآمد کرکے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔ڈی پی او گجرات احمد نواز شاہ نے کہا ہے کہ ضلع کو اسلحہ کلچر سے پاک کرنے کے لئے گجرات پولیس پوری طرح متحرک ہے۔ اسلحہ کی نمائش اور ہوائی فائرنگ کرکے ضلع کا امن تباہ کرنے والے عناصر کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔
 

اشتہارات