Published: 24-08-2023
کراچی: امریکی اسٹریمنگ ویب سائٹ و پروڈکشن کمپنی نیٹ فلیکس کی جانب سے پاکستان کی پہلی اوریجنل ویب سیریز جلد پیش کی جائے گی۔غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق نیٹ فلیکس جلد ہی پاکستان کی پہلی اوریجنل ویب سیریز ریلیز کرے گا جس کے زریعے پاکستانی مواد کو عالمی سطح تک پہنچانے میں مدد ملے گی.اس ویب سیریز میں پاکستان شوبز کے بڑے اداکاروں کو کاسٹ کیا گیا ہے جو عالمی سطح پر پہلے ہی لوہا منوا چکے ہیں۔پاکستان کی پہلے نیٹ فلکس اوریجنل سیریز میں فواد خان، صنم سعید، ماہرہ خان، احد رضا میر، حمزہ علی عباسی، بلال اشرف، مایا علی، ہانیہ عامر، خوشحال خان، نادیہ جمیل، عمیر رانا، اقرا عزیز اور ثمینہ احمد کو کاسٹ کیا گیا ہے۔’مومنہ درید فلمز‘ کے بینر تلے بنائی جانے والی مذکورہ ویب سیریز کا ٹائٹل ’جو بچے ہیں سنگ سمیٹ لو‘ رکھا گیا ہے جو ممکنہ طور پر آئندہ سال پیش کی جائے گی۔یاد رہے کہ پاکستانی اوریجنل ویب سیریز کی کہانی فرحت اشتیاق کے ناول ’جو بچے ہیں سنگ سمیٹ لو‘ سے ماخوذ ہے۔