گجرات پولیس ان ایکشن:5منشیات فروش گرفتار، ساڑھے 9 کلوسے زائدچرس برآمد

Published: 28-08-2023

Cinque Terre

گجرات۔صدر سرکل پو لیس کامنشیات فروشوں کے خلاف آپریشن،5منشیات فروش گرفتار، ساڑھے 9 کلوسے زائدچرس برآمد تفصیلات کے مطابق ڈی پی او گجرات احمد نواز شاہ کی زیر قیادت ضلع بھر میں منشیات فروشوں کے خلاف بڑے پیمانے پر کاروائیاں جاری ہیں۔ اس سلسلہ میں ڈی ایس پی صدر سرکل عدنان احمد ملک کی زیر نگرانی ایس ایچ او تھانہ صدر جلالپورجٹاں انسپکٹر مجاہدعباس نے اپنی پولیس ٹیم کے ہمراہ منشیات فروشوں کے خلاف کاروائیاں کرتے ہوئے4 بد نام زمانہ منشیات فروشوں کو گرفتار کر لیا۔گرفتار ملزمان میں 1۔قاسم شاہ 2۔ بلال شاہ3۔محمد افضل4۔زوار شاہ شامل ہیں۔ جن کے قبضہ 8کلو سے زائد چرس برآمد کر لی گئی۔جبکہ ایس ایچ او تھانہ انڈسٹریل ایریا فیز II انسپکٹر عامر سعید نے اپنی پولیس ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے منشیات فروش محمد افضل کو گرفتار کر کے ملزم کے قبضہ سے 1320گرام چرس برآمد کر لی۔گرفتار ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر کے مزید تفتیش کا آغاز کر دیا گیا
 

اشتہارات