امریکا میں ہیلی کاپٹر گھر پر گر کر تباہ؛2 ہلاک اور 4 زخمی

Published: 29-08-2023

Cinque Terre

 واشنگٹن: امریکی ریاست فلوریڈا کے پومپانو بیچ پر محو پرواز ہیلی کاپٹر قلابازیاں کھاتے ہوئے زمین بوس ہوگیا جس میں 3 افراد سوار تھے۔امریکی میڈیا کے مطابق امدادی ہیلی کاپٹر ایک اپارٹمنٹ کی ٹکرانے کے بعد ایک گھر کی چھت پر گر کر تباہ ہوگیا۔ ہیلی کاپٹر چھت توڑتے ہوئے گھر کے اندر تباہ ہوا جہاں آگ بھڑک اُٹھی۔ہیلی کاپٹر گرنے سے اپارٹمنٹ کے اندر موجود ایک خاتون بھی ہلاک ہوگئیں۔ دیگر ہلاک ہونے والوں میں ہیلی کاپٹر میں سوار طبی کارکن کیپٹن ڈیرسین جیکسن بھی شامل ہیں۔حادثے میں ہیلی کاپٹر کے عملے کے 2 ارکان شدید زخمی ہوگئے جب کہ حادثے کی جگہ پر اپنی مدد آپ کے تحت امدادی کام کرنے والے 2 مقامی افراد بھی جھلس کر زخمی ہوگئے۔ہلاک اور زخمی ہونے والوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں دو زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔ ہیلی کاپٹر حادثے کی تحقیقات کے لیے انکوائری کمیٹی تشکیل دیدی گئی۔تاحال حادثے کی وجہ کا تعین نہیں ہوسکا تاہم ایک ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ہیلی کاپٹر پہلے ایک اونچی عمارت سے ٹکراتا ہے اور اس میں آگ بھڑک اُٹھتی ہے۔

اشتہارات