ایشیاکپ؛ ٹیمز کی جرسی پر میزبان ’’پاکستان‘‘ کا نام کیوں نہیں! وجہ سامنے آگئی

Published: 31-08-2023

Cinque Terre

پاکستان کی میزبانی میں شروع ہونے والے ایشیاکپ میں ٹیموں کی جرسی پر میزبان ملک کا نام نہ ہونے کی دلچسپ وجہ سامنے آگئی۔سماجی رابطے کی سائٹ پر ٹوئٹر (ایکس) پر کئی صارفین نے نشاندہی کروائی تھی کہ گزشتہ برس ایشیاکپ 2022 میں جب ٹیمز نے آفیشل جرسی پہنی تھی تو سری لنکا کی میزبانی کا لوگو موجود تھا تاہم پاکستان کی میزبانی کا لوگو نہ ہی گرین شرٹس کی جرسی پر موجود ہے نہ دیگر ایشیائی ٹیمز کی۔پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) ذرائع نے تفصیل بتائی ہے کہ ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) نے گزشتہ ایشیاکپ کے دوران میزبان ملک کا نام ٹیمز کی جرسی پر نہ لگانے کا فیصلہ کیا تھا جس کو اے سی سی ممبرز نے متفقہ طور پر منظور کرلیا تھا۔گزشتہ دنوں پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے بھارت میں شیڈول ورلڈکپ کیلئے آفیشل کٹ کا اعلان کیا تو اُس پر بھارت کا نام قابلِ ذکر طور پر موجود تھا۔دوسری جانب رواں ایشیاکپ کے ایڈیشن کا میزبان پاکستان ہے لیکن ٹیمز کی جرسی پر میزبان ملک کا نام درج نہ ہونے پر پاکستان فینز مایوس کا اظہار کررہے ہیں جبکہ مختلف دلائل بھی پیش کررہے ہیں۔صارفین کا کہنا ہے کہ ایشیاکپ کی میزبانی پاکستان کے پاس آتے ہی ایشین کرکٹ کونسل کے صدر جے شاہ کی جانب سے میزبان ملک کا نام، سال نہ لکھنے کا مقصد بہت صاف ہے کہ وہ بھارت کی جرسی پر پاکستان کا نام نہیں دیکھنا چاہتے تھے۔واضح رہے کہ ایشیاکپ میں پاک بھارت ٹیمیں 2 ستمبر کو ایک دوسرے کے مدمقابل آئیں گی۔

اشتہارات