پولیس کا اشتہاری کی گرفتاری کیلئے چھاپہ‘فحش حرکات کرتے جوڑا پکڑا گیا

Published: 31-08-2023

Cinque Terre

(چوہدری نصیر افضل سے)تھانہ مراد پور پولیس نے ایس ایچ او انسپکٹر میاں عبدالرزاق کی نگرانی میں رتیہ سیداں میں حمزہ کے گھر پر اشتہاری سلیم اقبال کی موجودگی پر چھاپہ مارا تو حمزہ اور اسکی بیوی شازیہ نے پولیس کو دیکھ کر اشتہاری کو چھت کے راستے فرار کروا دیا گھر کی تلاشی کے دوران ایک کمرہ سے عبداللہ اور لاہور کی رہائشی کوثر بی بی کو نیم عریاں حالت میں فحش حرکات کرتے گرفتار کیا گیا جنہوں نے انکشاف کیا کہ حمزہ اور اسکی بیوی شازیہ قحبہ خانہ چلاتے ہیں جس پر پولیس نے حمزہ و شازیہ کے خلاف اشتہاری کو فرار کروانے اور قحبہ خانہ چلانے کے الزام میں مقدمہ درج کر کے تمام ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔

اشتہارات