تھانہ گلیانہ پولیس کی بڑی کارروائی:موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث2ملزمان گرفتار‘5 عدد موٹر سائیکل مالیتی تقریبا7لاکھ روپے برآمد

Published: 03-09-2023

Cinque Terre

(رپورٹ چوہدری جمشید اختر)تھانہ گلیانہ پولیس کی بڑی کاروائی۔ موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث2ملزمان گرفتار۔5 عدد موٹر سائیکل مالیتی تقریبا7لاکھ روپے برآمد تفصیلات کے مطابق کھاریاں سرکل گلیانہ میں موٹر سائیکل چوری کی وارداتیں کرنے والا گینگ متحرک تھا جس کی گرفتاری کے لئے ڈی پی او گجرات احمد نواز شاہ نے ڈی ایس پی کھاریاں سرکل ملک عرفان صفدر کی زیرنگرانی ایس ایچ او تھانہ گلیانہ محمد اسلم اور دیگر پولیس ملازمان پر مشتمل ٹیم تشکیل دی رکھی تھی جنہوں نے پیشہ وارانہ مہارت،اور جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث 2ملزمان کو گرفتار کر لیا۔گرفتار ہونے والے ملزمان میں 1۔حمزہ منظور2۔خرم شہزاد شامل ہیں۔ دوران انٹیروگیشن ملزمان نے انکشاف کیا کہ مختلف مقامات پر کھڑے موٹر سائیکلوں کو چابی لگا کر چوری کرتے تھے اور چوری شدہ موٹر سائیکلز کے انجن نمبر اور چیسی نمبر تبدیل کر کے آگے فروخت کر دیتے تھے۔ ملزمان کے قبضہ سے5عدد موٹر سائیکل مالیتی تقریبا7لاکھ روپے برآمدکرلئے گئے۔ملزمان کی تفتیش جاری ہے جس میں مزید انکشافات متوقع ہیں۔
 

اشتہارات