واردات کی نیت سے کھڑے 3 ملزمان سمیت ایک ناجائز اسلحہ بردار گرفتار

Published: 03-09-2023

Cinque Terre

(رپورٹ:۔ چوہدری نصیر افضل سے)گجرات۔ سٹی جلالپورجٹاں پولیس نے بروقت کاروائی کرتے ہوئے واردات کی نیت سے کھڑے 3 ملزمان سمیت ایک ناجائز اسلحہ بردار کو گرفتار کر لیا تفصیلات کے مطابق ڈی پی او گجرات احمد نواز شاہ کی زیر قیادت گجرات پولیس کی ضلع بھر میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائیاں جاری ہیں۔تھانہ سٹی جلالپورجٹاں پولیس کو اطلاع موصول ہوئی کہ مشکوک افراد واردات کی نیت سے روڈ بلاک کر کے کھڑے ہیں۔ اطلاع موصول ہونے پر ایس ایچ او تھانہ سٹی جلالپورجٹاں SI چوہدری محمد اختر گجر نے فوری ریڈنگ پارٹی تشکیل دیکر متذکرہ  بالا جگہ پہنچے تو موقع پر3افراد کھڑے تھے۔ملزمان 1۔ سبط الحسنین 2۔ عبدالرحمن 3۔ توصیف حیدر کو حسب ضابطہ گرفتار کر لیا۔ملزمان سے دوران تلاشی واردات کی لیے استعمال ہونے والا اسلحہ ایک رائفل12 بوراور 2 عدد پسٹل 30 بوربرآمد کر لیاگیا۔ جبکہ ایک اور کاروائی میں ملزم عبداللہ امین کو گرفتار کر کے ملزم کے قبضہ سے اسلحہ ناجائر پسٹل 30بور برآمد کر لیا۔گرفتار ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر کے مزید تفتیش کا آغاز کر دیا گیا۔
 

اشتہارات