Published: 04-09-2023
سری لنکا کے شہر پالے کیلے میں جاری ایشیاء کپ کے پانچویں ون ڈے میچ میں بھارت کے خلاف نیپال کے 77 رنز پر دو کھلاڑی آؤٹ ہوگئے۔ نیپالی ٹیم نے بیٹنگ کا شانداز آغاز کیا تاہم اس کی پہلی وکٹ 65 رنز پر گرگئی جبکہ 77 رنز پر دوسرا کھلاڑی بھی پویلین لوٹ گیا۔ بھارتی ٹیم نے فیلڈنگ کے دوران تین کیچز بھی چھوڑے جس سے نیپالی ٹیم کو اسکور آگے بڑھانے کا موقع ملا۔ دونوں ٹیموں کے درمیان میچ پالیکیلے میں کھیلا جا رہا ہے جبکہ کھیل کے دوران بارش کا امکان ہے، جس سے میچ متاثر ہوسکتا ہے۔ بھارتی ٹیم نے جسپریت بمراہ کی جگہ محمد شامی کو ٹیم میں شامل کیا ہے۔ بھارتی ٹیم کے پیسر جسپریت بمراہ اپنی ذاتی مصروفیات کی وجہ سے علی الصبح اچانک ممبئی چلے گئے تھے۔ بھارت کی ٹیم: کپتان روہت شرما، شبمن گِل، ویرات کوہلی، ایشان کشن، شیرس ایر، ہاردک پانڈیا، رویندرا جڈیجا، شاردل ٹھاکر، کلدیپ یادیو، محمد شامی اور محمد سراج شامل ہیں۔نیپال کی ٹیم: کپتان روہت پوڈیل، کشال بھرٹیل، آصف شیخ، سومپال کامی، گلشن جھا، بھیم شرکی، دیپیندر سنگھ ایری، کشال مالا، سندیپ لامیچھانے، کرن کے سی اور للت راج بنشی۔