Published: 04-09-2023
(رپورٹ:۔ چوہدری نصیر افضل سے)ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے الصبح محلہ فتوپورہ، لیڈیز اینڈ چلڈرن پارک اور گلزار مدینہ روڑ،جناح چوک، جیل روڈ کے دورے کے دوران گجرات میں میونسپل سروسز کے معیار کو بہتر بنانے کے لئے عملہ کی حاضری سمیت صفائی ستھرائی کے انتظامات کا جائزہ لینے کے لئے تفصیلی دورہ کیا۔ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے شہر بھر کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا جہاں انہوں نے صفائی کی اہمیت پر زور دیا اور مکینوں کو بہتر سہولیات فراہم کرنے کی ہدایات دیں۔ انہوں نے شہر کی صفائی اورویسٹ مینجمنٹ کے انتظامات کا جائزہ لیا۔ ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے سینٹری ورکرز کی حاضری چیک کی اور عوامی مقامات پر صفائی کو برقرار رکھنے کے لیے ان کی وقت کی پابندی اور لگن کی ضرورت پر زور دیا۔اس بات کو یقینی بنانے کے لیے کہ رہائشیوں کو بہترین میونسپل سروسز ملیں، ڈپٹی کمشنر ورک نے میونسپل ورکرز کو تمام دستیاب وسائل کو استعمال میں لانے کے لئے ہدایات دیں۔مزید برآں، انہوں نے شہریوں کی شکایات کے فوری حل کے لئے متعلقہ افسران کو ہدایات دیں۔