گجرات: پولیس لائنز میں خصوصی بلڈ ڈونیشن کیمپ کا قیام گجرات پولیس کے افسران و جوانوں نے تھیلیسمیاسے متاثرہ بچوں کے لئے خون کے عطیات دئیے

Published: 04-09-2023

Cinque Terre

(رپورٹ:۔چوہدری جمشید اختر)گجرات: پولیس لائنز میں خصوصی بلڈ ڈونیشن کیمپ کا قیام گجرات پولیس کے افسران و جوانوں نے تھیلیسمیاسے متاثرہ بچوں کے لئے خون کے عطیات دئیے‘ تفصیلات کے مطابق ڈی پی او گجرا ت احمد نواز شاہ کی ہدائیت پر تھیلیسمیا سے متاثرہ معصوم بچوں کے لئے خون کے عطیات دینے کے لئے سندس فاونڈیشن کے زیر اہتمام پولیس لائنز میں بلڈ ڈونیشن کیمپ لگایا گیا۔ جس میں پولیس افسران و ملازمان نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے ہوئے تھیلیسمیا سے متاثرہ مریضوں کے لئے بڑی تعداد میں خون کے عطیات دئیے۔ ڈی پی او گجرات کا کہنا تھا کہ ماضی کی طرح اس بلڈ ڈو نیشن کیمپ میں بھی گجرات پولیس کے جوان بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہے ہیں اور مستقبل میں بھی معصوم بچوں کو اس جان لیوا مرض سے بچانے کے لئے خون کے عطیات کی صورت میں گجرات پولیس اپنا حصہ ڈالتی رہے گی۔  
 

اشتہارات