ساروکی نہر پر تیز رفتار کاروں میں حادثہ‘میاں بیوی جاں بحق‘3 شدید زخمی

Published: 05-09-2023

Cinque Terre

(رپورٹ:۔ سلیمان علی بٹ)گجرات:تھانہ کنجاہ کے علاقے نہر ساروکی کے قریب تیز رفتار کاروں کے تصادم میں 2افراد جاں بحق جبکہ دو خواتین سمیت 3شدید زخمی ہو گئے ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ حادثے میں زخمی ہونیوالے ڈرائیورکے مطابق گجرات سے کنجاہ کی طرف سفر کرنیوالی ایک ٹیوٹا کرولا گاڑی کا ٹائر اچانک پھٹ گیا جس کے باعث سڑک کے دوسری طرف کنجاہ سے گجرات آنیوالی گاڑی سوزوکی کلٹس کیساتھ بے قابو ہو کر ٹکرا گئی حادثے کے نتیجے میں گاؤں ساروکی (مقیم چکوڑی بھھکو) کا رہائشی 36سالہ شخص جاوید اقبال ولد نصر اللہ اور اسکی اہلیہ 39سالہ مریم بی بی موقع پر دم توڑ گئے جبکہ60 سالہ خاتون صفیہ بیگم زوجہ ذکااللہ سکنہ تھپلہ گجرات‘33سالہ خاتون انیلہ زوجہ تصور اقبال گاؤں تھپلہ‘اور17سالہ نوجوان عبد الوہاب ولد محمد ظفر سکنہ گاؤں ناروالی شدید زخمی ہو گئے‘واقع کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122کی ٹیمیں اور پولیس موقع پر پہنچ گئی‘ ریسکیو ٹیم نے پولیس کی موجودگی میں نعشوں کو انکے گھر روانہ کر دیا جبکہ زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر عزیز بھٹی شہید ہسپتال منتقل کر دیا گیا
 

اشتہارات