سائفر کے معاملے پر نظر رکھے ہوئے ہیں، امریکا

Published: 06-09-2023

Cinque Terre

  واشنگٹن: امریکی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ سائفر کے معاملے کا مستقل جائزہ لیا جا رہا ہے۔امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان ویدانت پٹیل نے واشنگٹن میں میڈیا بریفنگ میں کہا کہ پاکستان کے سابق وزیراعظم عمران خان کے دور میں اٹھنے والے امریکی سائفر کے معاملے پر مستقل نظر رکھے ہوئے ہیں تاہم مخصوص معاملے پر بات نہیں کریں گے۔کانگریس کی جانب سے تحقیقات کرائے جانے کے سوال پر ترجمان کا کہنا تھا کہ محکمہ خارجہ کانگریس میں شراکت داروں پر کئی معاملات پر مشورہ کرتا رہتا ہے۔انہوں نے پاکستانی امریکیوں کے ویزے کے معاملے سے متعلق کہا کہ یہ پاکستانی قونصلر کے دیکھنے کا معاملہ ہے امریکی محکمہ خارجہ کا اس سے کوئی تعلق نہیں ہے۔مارچ 2021 میں سابق وزیراعظم عمران خان نے  ایک جلسے میں انکشاف کیا تھا کہ امریکہ کی طرف سے ایک سائفر موصول ہوا جس میں ان کی پارٹی تحریک انصاف کی  حکومت کو ہٹانے کا کہا گیا تھا۔

اشتہارات