Published: 06-09-2023
لاہور: ایشیا کپ سپر فور مرحلے کے پہلے میچ میں 194 رنز کے تعاقب میں بنگلادیش کیخلاف پاکستان کی بیٹنگ جاری ہے۔بنگلا دیش کی پوری ٹیم 38.4 اوورز میں 193 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ حارث رؤف نے 4، نسیم شاہ نے 3، شاہین شاہ آفریدی، فہیم اشرف اورافتخار احمد نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے جارہے میچ میں بنگلادیشی اوپنر ٹیم کو اچھا آغاز دینے میں ناکام رہے، اوپنر مہدی حسن صفر، محمد نعیم 20 جبکہ لٹن داس 16 توحید ہردوئے 2 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے۔کپتان شکیب الحسن 57 گیندوں پر 7 چوکوں کی مدد سے 53 رنز بناکر آؤٹ ہوئے انہوں نے مشفق الرحیم کیساتھ مل کر پانچویں وکٹ کی شراکت میں 100 رنز کی پارٹنرشپ قائم کی۔ مشفق الرحیم 64 رنز پر آؤٹ ہوئے تاہم انکے بعد کوئی کھلاڑی قابل ذکر رنز نہ بناسکا اور یکے بعد دیگرے وکٹیں گرتی رہیں۔قبل ازیں بنگلادیشی ٹیم کے کپتان شکیب الحسن ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا، انہوں نے کہا کہ کوشش ہوگی پاکستان کیخلاف اچھی کارکردگی پیش کرنے کی کوشش کریں گے، ٹیم ایک تبدیلی کی گئی ہے لٹن داس کو نجم الحسن شانتو کی جگہ پلئینگ الیون کا حصہ ہیں۔اس موقع پر قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم نے کہا کہ حریف ٹیم کو کمزور نہیں سمجھتے، ہوم کنڈیشنز کا فائدہ اٹھانے کی کوشش کریں گے۔ محمد نواز کی جگہ فہیم اشرف کا اسکواڈ کا حصہ بنایا گیا ہے۔پاکستان اسکواڈ کپتان بابراعظم، فخر زمان، امام الحق، سلمان علی آغا، محمد رضوان، شاداب خان، محمد نواز، نسیم شاہ، شاہین شاہ آفریدی اور حارث رؤف شامل ہیں۔بنگلادیش کا اسکواڈ شکیب الحسن (کپتان)، محمد نعیم، تنزید حسن، لٹن داس، توحید ہردوئے، مشفق الرحیم، مہدی حسن، مہدی حسن میراز، تسکین احمد، شرف الاسلام اور مستفیض الرحمان شامل ہیں۔