Published: 06-09-2023
قومی ٹیم کے فاسٹ بولر حارث رؤف نے ون ڈے انٹرنیشنل ایک اور اعزاز اپنے نام کرلیا۔ایشیاکپ میں بنگلادیش کے خلاف سپر فور مرحلے کے میچ میں دائیں ہاتھ کے گیندباز حارث رؤف نے ون ڈے انٹرنیشنل میں پاکستان کیلئے تیز ترین 50 وکٹیں لینے والے بالر بن گئے۔حارث رؤف نے بنگلادیش کے محمد نعیم اور توحید ہردوئے کی دو وکٹیں حاصل کیں، انہوں نے یہ کارنامہ 27 اننگز میں حاصل کیا۔اس فہرست میں پاکستان کے تیز گیند باز حسن علی اور شاہین شاہ آفریدی سرفہرست ہیں جنہوں نے بالترتیب 24 اور 25 ون ڈے میچوں میں 50 وکٹیں حاصل کیں تھی۔اس سے قبل ایشیاکپ میں بھارت کے خلاف میچ میں حارث رؤف نے شبمن گل، شریاس ایر اور ایشان کشن کی 3 اہم وکٹیں لے کر بھارت کو 266 تک محدود رکھا تھا۔