Published: 12-09-2023
دونوں ٹیمیں کولمبو کرکٹ اسٹیڈیم میں مدمقابل ہیں۔ایشیاء کپ کے سپر فور مرحلے کے چوتھے میچ میں بھارت نے سری لنکا کے خلاف 34 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 170 رنز بنالیے۔ کولمبو میں کھیلے جانے والے اس میچ میں بھارتی کپتان روہت شرما اور شبھمن گِل نے جارحانہ آغاز فراہم کیا تاہم شبھمن 80 کے مجموعی اسکور پر 19 رنز بناکر آؤٹ ہوئے، روہت شرما 53 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے جبکہ ویرات کوہلی صرف 3 رنز ہی بناسکے، ایشان کشن 33 اور کے ایل راہول 39 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے۔ سری لنکا کی جانب سے ڈونتھ ویلالجے نے 4 جبکہ چارتھ اسالنکا نے ایک وکٹ حاصل کی۔ قبل ازیں بھارتی ٹیم کے کپتان روہت شرما نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا، انہوں نے کہا کہ کوشش ہوگی سری لنکا کے خلاف بڑا ہدف دیں اور پریشر میں لائیں۔ روہت شرما کا کہنا تھا کہ پلئینگ الیون میں تبدیلی کی گئی ہے، شاردول ٹھاکر کی جگہ اکشر پٹیل کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔اس موقع پر سری لنکن کپتان داسن شناکا نے کہا کہ ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے، بھارت کو جلد آؤٹ کرکے میچ میں کامیابی کیلئے راہ ہموار کریں گے۔بھارت کا اسکواڈ:کپتان روہت شرما، شبمن گل، ویرات کوہلی، کے ایل راہول، ایشان کشن، ہاردک پانڈیا، رویندرا جڈیجا، اکشر پٹیل، جسپریت بمراہ، کلدیپ یادیو اور محمد سراج۔سری لنکا کا اسکواڈ:کپتان داسن شناکا، ڈیموتھ کرونارتنے، پاتھم نسانکا، کوشل مینڈس، سدیرا سماراویکراما، چارتھ اسالنکا، دھننجایا ڈی سلوا، ڈونتھ ویلالجے، مہیش راجہ کاس، متھیشا پاتھیرانا۔