شہر کو صاف ستھرا اور خوبصورت بنانے کے لیے جامع پلان تشکیل دیا گیا ہے‘ ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک

Published: 12-09-2023

Cinque Terre

(رپورٹ:۔ چوہدری نصیر افضل سے)ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے گجرات شہر میں صفائی ستھرائی، شہر کی خوبصورتی، پودوں کی تنصیب، سیورج اور دیگر مسائل کے حل کے لیے ضلعی انتظامیہ گجرات اور گجرات سٹی فورم کے زیر اہتمام منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے بتایا ہے کہ شہر کو صاف ستھرا اور خوبصورت بنانے کے لیے جامع پلان تشکیل دیا گیا ہے، جناح چوک، فوارہ چوک میں خوبصورت مانومنٹ نصب کئے جائیں گے، جی ٹی روڈ اور شہر کے داخلی راستوں کی صفائی سمیت، فوارہ چوک کی تزئین و آرائش اور فوراہ کو فنکشنل کیا جارہا ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈپٹی کمشنر کمپلیکس میں منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا، بعدازاں ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے جناح چوک، فوارہ چوک اور اولڈ جی ٹی، سمال انڈسٹری چیمبئر آف کامرس کا دورہ کیا ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل افضل حیات تارڑ، صدر پریس کلب گجرات بشارت لودھی، رضوان دلدار، علی ابرار جوڑا، سینئیر صحافی راجہ ریاض راسخ، عبد الستار مرزا اس موقع پر موجود تھے، ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے کہا کہ جی ٹی روڈ کے اطراف گرین بیلٹس، خوبصورت لانز قائم کئے جارہے ہیں، تمام انڈسٹریز اپنے اپنے سامنے موجود لان کی تزئین و آرائش کی پابند ہوں گی، جی ٹی روڈ کے اطراف تجاوزات کا خاتمہ کیا جائے گا، شہر کو خوبصورت اور سرسبز بنایا جائے گا، ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے کہا کہ گجرات کی تاجر برادری و صحافی برادری فلاح و بہبود کے کاموں میں اپنی مثال آپ ہے گجرات کی معززین کے ساتھ مل گجرات شہر کو ایک مثال بنایا جائے گا، شہریوں کو صفائی، میونسپل سروسز کی بہترین فراہمی کے لئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں، میونسپل سروسز کو بہتر بنانے کے لیے فوری اقدامات کئے جارہے ہیں، شہریوں کی شکایات کا فوری ازالہ کیا جائے گا۔
 

اشتہارات