ڈی پی او گجرات احمد نوا شاہ کا تھانہ ککرالی،تھانہ گلیانہ، تھانہ رحمانیہ،تھانہ سٹی اور صدر لالہ موسیٰ کا سرپرائز وزٹ

Published: 13-09-2023

Cinque Terre

(رپورٹ چودری جمشید اختر)ڈی پی او گجرات احمد نوا شاہ نے تھانہ ککرالی،تھانہ گلیانہ، تھانہ رحمانیہ،تھانہ سٹی اور صدر لالہ موسیٰ کا سرپرائز وزٹ کیا۔تفصیلات کے مطابق ڈی پی او گجرات احمد نواز شاہ نے تھانہ ککرالی،تھانہ گلیانہ، تھانہ رحمانیہ،تھانہ سٹی اور صدر لالہ موسیٰ کا سرپرائز وزٹ کیا۔دوران وزٹ تھانہ جات کے ریکارڈ،فرنٹ ڈیسک، حوالات، صفائی اور افسران و ملازمین کی حاضری کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ڈی پی او گجرات نے ڈیوٹی پر مامور پولیس جوانوں سے ملاقات کر کے سیکیورٹی انتظامات اور اسٹیشنز کے مختلف حصوں کا تفصیلی معائنہ کیا۔ڈی پی ا و گجرات نے تھانہ جات میں جاری تزئین و آرائش کے کام کا جائزہ لیا۔تھانہ میں آئے ہوئے شہریوں کے مسائل سنے اور ان کے حل کے لیے موقع پر احکامات جاری کیے۔ایس ایچ اوز کو تھانہ کی صفائی مزید بہتر کرنے اور ریکارڈ کو مکمل کرنے کے احکامات جاری کئے۔
 

اشتہارات