Published: 16-09-2023
(رپورٹ:۔ چوہدری نصیر افضل سے)ڈی پی او گجرات احمد نواز شاہ کی ڈی ایس پی صاحبان اور ایس ایچ اوز کے ساتھ اہم میٹنگ تھانہ جات کی صفائی، انسپکٹر جنرل آف پولیس سپیشل انشیٹواور منشیات سے پاک گجرات کے لئے خصوصی احکامات جاری تفصیلات کے مطابق ڈی پی او کمپلیکس میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر احمد نواز شا ہ نے ایس پی انویسٹی گیشن،ڈی ایس پی صاحبان اور ایس ایچ اوز کے ساتھ کرائم کے حوالے سے خصوصی میٹنگ کی۔جس میں سرکل افسران اور تمام ایس ایچ او ز نے شرکت کی۔میٹنگ میں ڈی پی او گجرات نے زیر تفتیش مقدمات،مجرمان اشتہاریوں کی گرفتاری، بجلی چوری کے مقدمات اور منشیات فروشوں کے خلاف شروع خصوصی آپریشن کے حوالے سے تمام افسران کی کارکردگی کا فرداًفرداً جائزہ لیااور ربیع الاو ل کی آمد کے سلسلہ میں ضلع بھر میں امن و امان کی صورت حال کو برقرار رکھنے کے لئے تمام ایس ڈی پی او صاحبان اور ایس ایچ او صاحبان کو اپنے اپنے علاقوں میں موثر پیٹرولنگ اور سکیورٹی انتظامات کو یقینی بنانے کے احکامات جاری کئے۔ ڈی پی او گجرات نے تمام افسران کو ہدائیت کی کہ مجرمان اشتہاریوں، منشیات فروشوں،قبضہ مافیا اور اسلحہ کی نمائش کرنے والوں کے خلاف بلا امتیاز سخت ایکشن لیا جائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ تمام افسران اپنی کارکردگی میں بہتری لائیں، ناقص کارکردگی کے حامل افسران کو کسی عہدے پر برداشت نہیں کیا جائے گا۔ ڈی پی او گجرات نے آئی جی پنجاب کے سپیشل انشیٹو کے حوالے سے کارکردگی کا جائزہ لیا اور اسے مزید موثر بنانے کی ہدایات بھی جاری کیں۔