Published: 17-09-2023
ایشیاکپ میں خراب پرفارمنس کے بعد پاکستان کرکٹ ٹیم کے ڈریسنگ روم میں جھگڑے کی افواہیں جھوٹ نکلیں۔میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ ایشیاکپ کے سپر فور مرحلے میں سری لنکا کے خلاف میچ میں شکست کے بعد پاکستان کے کپتان بابر اعظم اور فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کے درمیان ڈریسنگ روم میں تلخ کلامی ہوئی تھی۔ٹیم میٹنگ میں بابراعظم نے کچھ سینئر کھلاڑیوں کی کارکردگی پر عدم اطمینان کا اظہار کیا تھا، جس پر شاہین شاہ آفریدی نے بابر کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے کہا کہ جن کھلاڑیوں نے اچھی کارکردگی پیش کی وہ انکا اعتراف کریں، اس دوران مبینہ طور پر محمد رضوان نے صورت حال میں ثالث کا کردار نبھایا۔اس حوالے سے ایکسپریس نیوز کے نمائندے نے رابطہ کیا تو ٹیم کے ایک سینئیر کھلاڑی نے رپورٹس کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ ٹیم کی واحد توجہ کرکٹ پر ہے اور ہمیں ناقدین کی فکر نہیں ہے، میچ ہارنے سے ہمارے ناقدین کو اپنی رائے دینے کا موقع ملا ہے لیکن یہ محض منفی قیاس آرائیاں ہیں۔