ڈی سی صفدر حسین ورک کا میجر شبیر شریف شہید ہسپتال کنجاہ‘ گورنمنٹ میٹرنٹی ہسپتال منگوال کا دورہ

Published: 19-09-2023

Cinque Terre

(رپورٹ:۔ چوہدری نصیر افضل سے)ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے میجر شبیر شریف شہید ہسپتال کنجاہ  اور گورنمنٹ میٹرنٹی ہسپتال منگوال کا دورہ کیا، ڈپٹی کمشنر صفدر ورک نے میجر شبیر شریف شہید ہسپتال کنجاہ میں ٹی بی کلینک کا افتتاح کیا، سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر محمد عابد، ایم ایس کنجاہ ہسپتال ڈاکٹر ذاکر علی رانا ان کے ہمراہ تھے۔ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے ہسپتال کے مختلف شعبہ جات، ڈسپنسری، وارڈ، آپریشن تھیٹر سمیت صفائی کی صورتحال کا جائزہ لیا، ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے ہسپتال میں ڈیوٹی روسٹر کے مطابق ڈاکٹر و عملہ کی حاضری کو بھی چیک کیا۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے کہا کہ ٹی بی ایک مہلک مرض ہے بروقت علاج سے اس پر قابو پایا جا سکتا ہے، حکومت پنجاب ٹی بی کے حوالے سے مفت ادویات اور تشخیص کی سہولت فراہم کررہی ہے،  ٹی بی کے مرض میں مبتلاء افراد کسی بھی قریبی سرکاری ہسپتال سے رجوع کریں، انہوں نے کہا کہ ہسپتال میں مریضوں کو بہترین طبی سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائے، اددویات و ٹیسٹ کی سہولت مریضوں کو ہسپتال کے اندر ہی فراہم کی جائے رہی ہے، انہوں نے ہدایات دیں ہیں کہ ہسپتال میں ڈیوٹی روسٹر کے مطابق ڈاکٹر و طبی عملہ کی حاضری یقینی بنائی جائے اور ہسپتال میں آئے مریضوں اور لواحقین کے لئے بہترین اقدامات کیے جائیں، ضلع میں قائم ہسپتالوں میں صفائی کا خاص خیال رکھا جائے، ڈاکٹر و طبی عملہ مریضوں کے ساتھ شفقت کا برتاو کریں، صحت کی بہترین سہولیات کی فراہمی کے لئے فنڈز استعمال کئے جائیں، ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے کہا کہ میٹرنٹی ہسپتال منگوال میں مریضوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کی جائیں، ہسپتال میں جدید آلات کی فراہمی اور ہسپتال کی تزئین و آرائش پر خصوصی توجہ دی جائے، میٹرنٹی ہسپتال میں مریضوں کو خوشگوار ماحول فراہم کرنے کی ہدایات دیں اور موجود طبی سہولیات کا جائزہ لیا۔
 

اشتہارات