9 مئی کیس؛ چیئرمین پی ٹی آئی سمیت تمام ملزمان پر بغاوت کی دفعہ عائد

Published: 20-09-2023

Cinque Terre

 لاہور: سانحہ نو مئی کے مقدمات میں چیئرمین پی ٹی آئی سمیت تمام ملزمان کے چالان میں بغاوت کی دفعات شامل کردی گئیں۔ایس ایس پی انویسٹی گیشن انوش معسود نے بتایا کہ نو مئی کے مرکزی مقدمے سمیت تمام مقدمات میں 120 بی کی دفعات لگادی گئیں۔پولیس کا کہنا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی کی جائے وقوعہ پر عدم موجودگی کے باوجود ان کے خلاف بغاوت پر اکسانے اور منصوبہ بندی کے شواہد ملے ہیں۔پولیس کے مطابق پراسیکیوشن کی جانب سے چالان پر اعتراضات لگانے کے بعد بغاوت کی دفعات شامل کی گئی ہیں، لہذا چالان جمع کروانے سے قبل پراسکیوشن کے تمام اعترضات دور کردئے گئے ہیں، اب ایجنسیز کی رپورٹ ملنے پر چالان جمع کروادیا جائے گا۔

اشتہارات