بھارت؛ 3 ہزار روپے واپس نہ کرنے پر سبزی فروش کو برہنہ کرکے گھمایا گیا

Published: 20-09-2023

Cinque Terre

اتر پردیش: بھارت میں سبزی منڈی کے کمیشن ایجنٹ نے 3  ہزار کا قرض واپس نہ کرنے پر سبزی فروش کو سرعام تشدد کا نشانہ بنایا اور برہنہ کرکے بھرے بازار میں گھمایا۔بھارتی میڈیا کے مطابق اترپردیش کے شہر نوئیڈا میں سبزی فروش نے منڈی کے ایجنٹ سے لہسن کی خریداری کے لیے 5 ہزار 600 روپے ادھار لیے تھے۔سبزی فروش نے ایک ماہ کی مدت میں ڈھائی ہزار روپے واپس بھی کردیئے تھے لیکن مزید 3 ہزار روپے کا قرض واپس کرنے کے لیے مہلت مانگ رہا تھا۔جس پر سبزی منڈی کا ایجنٹ آپے سے باہر ہوگیا اور اپنے دو اہلکاروں کے ساتھ مل کر محنت کش کو تشدد کا نشانہ بنانے لگا۔ ایجنٹ نے سبزی فروش کو برہنہ کرکے پورے بازار میں گھمایا۔بازار میں شہری اس پورے واقعے کی ویڈیو بناتے رہے اور کسی نے سبری فروش کو اس ظلم سے نجات نہ دلائی۔ بعد ازاں یہ ویڈیو وائرل ہوگئی. جس pr پولیس بھی نیند سے جاگ اُٹھی۔سوشل میڈیا صارفین کے دباؤ پر پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کرکے سبزی منڈی کے ایجنٹ سندر اور اس کے ایک ساتھی کو گرفتار کرلیا۔

اشتہارات