امریکا؛ گھر سے والدین، 2 بچوں اور 3 پالتو جانوروں کی گولیاں لگی لاشیں برآمد

Published: 20-09-2023

Cinque Terre

 واشنگٹن: امریکی ریاست شکاگو کے ایک گھر میں ماں باپ، ان کے 2 بچوں اور 3 کتوں کو گولیاں مار کر قتل کر دیا گیا۔امریکی خبر رساں ادارے کے مطابق شگاکو کے علاقے رومیوویل میں پولیس اہل خانہ کہ خبر لینے پہنچی تھی جو دو روز سے آفس نہیں آئے تھے اور نہ ہی رشتہ داروں کی کال کا جواب دے رہے تھے۔پولیس کو اس کے بارے میں آفس اور رشتہ داروں نے فون کرکے بتایا تھا تاہم جب پولیس وہاں پہنچی تو 4 انسانوں اور 3 کتوں کی ایک سے دو دن پرانی لاشیں پڑی تھیں۔ہلاک ہونے والوں میں  البرٹو رولن، زوریڈا بارٹولومی، ان کے دو بچے 10 سالہ ایڈریل اور 7 سالہ ڈیاگو شامل ہیں جب کہ سفاک قاتلوں نے گھر میں موجود 3 پالتو کتوں کو بھی مار دیا تھا۔قتل کی لرزہ خیز واقعے پر تاحال کوئی گرفتاری عمل میں نہیں لائی گئی لیکن حیران کن طور پر ڈپٹی چیف پولیس نے شہریوں کو اطمینان دلایا ہے کہ قاتل سے آس پاس کی آبادی کو کوئی خطرہ نہیں۔پولیس کے ڈپٹی چیف نے میڈیا کو مزید بتایا کہ یہ ہلاکتیں خودکشی بعد از قتل کا معاملہ نہیں لگتیں۔ ابتدائی شواہد سے یہ قتل کی واردات لگتی ہے تاہم ابھی تفتیش جاری ہے۔ جلد معمہ حل کرلیں گے۔

اشتہارات