لڑائی کی افواہوں کے بعد شاہین نے بابراعظم کے ساتھ تصویرپوسٹ کردی

Published: 20-09-2023

Cinque Terre

ڈریسنگ روم میں کھلاڑیوں کے درمیان لڑائی جھگڑے کی افواہوں کے بعد شاہین آفریدی نے سوشل میڈیا پر کپتان بابراعظم کے ساتھ خوشگوار موڈ میں تصویر پوسٹ کردی۔گذشتہ ایک دو روز سے ایشیا کپ 2023 میں بھارت اور سری لنکا کے ہاتھوں بدترین شکست کھانے اور ٹورنامنٹ سے باہر ہونے کے بعد قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم اور فاسٹ‌ بولرشاہین شاہ آفریدی کے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ ہونے کی اطلاعات میڈیا پر گردش کر رہی تھیں۔ تاہم اب شاہین آفریدی نے کپتان بابر اعظم کے ساتھ ایک خوشگوار تصویر پوسٹ کر کے دونوں کے درمیان کسی بھی قسم کے اختلافات کی قیاس آرائیوں کو ختم کر دیا ہے۔ 
شاہین آفریدی کی جانب سے سوشل پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر بابر اعظم کے ساتھ پوسٹ کی گئی تصویر میں بائیں ہاتھ کے پیسر نے ہارٹ ایموجی کے ساتھ ‘فیملی’ لکھا۔ تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ قومی ٹیم کے دونوں کھلاڑی بہترین ماحول اور خوشگوار موڈ میں بیٹھے ہیں اور ان کے سامنے شطرنج کی بساط بھی کھلی ہوئی ہے جس سے پتہ چلتا ہے کہ قومی ٹیم کے کھلاڑی میدان میں جمسمانی طور پر فٹ رہنے کی مشقوں کے ساتھ ڈریسنگ روم میں دماغ کو تیز کرنے کے لیے شطرنج جیسا دلچسپ کھیل بھی کھیلتے ہیں۔  ذرائع کے مطابق ایشیا کپ کے بعد پاکستانی ٹیم نے اب اپنی ساری توجہ ورلڈ کپ پر مرکوز کر دی ہے۔ انضمام الحق کی سربراہی میں سلیکشن کمیٹی نے بابراعظم سے مشاورت مکمل کرلی ہے اور 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان جلد کیا جائے گا۔ ورلڈ کپ کھیلنے کیلئے قومی ٹیم 25 ستمبر کو بھارت روانہ ہوگی۔

اشتہارات