گجرات پولیس کا سماج دشمن عناصر کیخلاف آپریشن جاری 2 ملزمان گرفتار، 50 لیٹر شراب برآمد‘زیادتی کے مقدمات میں مطلوب 2ملزمان گرفتار

Published: 26-09-2023

Cinque Terre

رپورٹ رانا مہتاب اسلم سے)گجرات۔ پولیس کا سماج دشمن عناصر کے خلاف آپریشن جاری  2 ملزمان گرفتار، 50 لیٹر شراب برآمد۔زیادتی کے مقدمات میں مطلوب 2ملزمان گرفتار تفصیلات کے مطابق ڈی پی او گجرات احمد نواز شاہ کی زیر قیادت ضلع بھر میں منشیات فروشوں کے خلا ف آپریشن جاری ہے۔اس سلسلہ میں ڈی ایس پی لالہ موسیٰ محمد اکرم کی زیر نگرانی  ایس ایچ او تھانہ سٹی لالہ موسیٰ انسپکٹر تنویر نے اپنی ٹیم فقر حسین ASIکے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے دو بدنام زمانہ منشیات فروش1۔ محمد پرویز ولد خوشی محمد سکنہ محلہ ریلوے نیو گارڈن ڈیوس روڈ لاہور سے 40لیٹر شراب،2۔ اسامہ خورشید ولد خورشید انور سکنہ محلہ پرانی غلہ منڈی سے 10لیٹر شراب برآمد کرکے الگ الگ مقدمات درج کرلئے۔ جبکہ ایس ایچ او تھانہ شاہین نے زیادتی کے مقدمہ میں مطلوب ملزم ثناء اللہ ولد فضل الہی کو فوری گرفتار کرلیا اورایس ایچ او تھانہ صدر گجرات نے گینگ ریپ کے ملزم اسد ولد محمد عزیزقوم آرائیں سکنہ پنڈی حسنہ کو گرفتار کرلیا گیا۔گرفتار ملزمان سے تفتیش جاری۔
 

اشتہارات