سعودیہ عرب میں ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہونیوالے افراد کی میتیں پاکستان پہنچا دی گئیں

Published: 26-09-2023

Cinque Terre

(رپورٹ:۔ سلیمان علی بٹ سے)ایک ہی گھر کے چار افراد کی میتیں گھر پہنچ گیں چند روز قبل سعودیہ عرب میں ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہونے والے افراد کی میتیں پاکستان پہنچا دی گئیں۔تفصیلات کے مطابق میتیں سیالکوٹ ائرپورٹ سے اوکاڑہ کے لیے روانہ کردی گئیں۔ واضح رہے کہ حادثہ میں جاں بحق ہونے والے چاروں افراد کا تعلق اوکاڑہ کے نواحی علاقے 14 جی ڈی سے تھا۔ حادثہ گاڑی کا ٹائر برسٹ ہونے کی وجہ سے پیش آیا تھا جاں بحق ہونے والوں میں دو سگے بھائی اور دو کزن تھے، جن کی شناخت طارق، شکور رمضان اور اسد کے ناموں سے ہوئی تھی۔چاروں افراد کی نماز جنازہ منگل صبح 8 بجے چک نمبر 14 جی ڈی میں ادا کی جاے گئی۔ایک ہی گھر کے چار افراد کے جاں بحق ہونے پر پورے گاؤں میں سوگ کا سماں ہے۔
 

اشتہارات