مالدیپ: صدارتی انتخابات، چین کے حامی امیدوار محمد معیزو نے میدان مار لیا

Published: 01-10-2023

Cinque Terre

مالے: مالدیپ میں ہونے والے صدارتی انتخابات میں چین کے حامی امیدوار محمد معیزو نے کامیابی حاصل کر لی ہے۔عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق محمد معیزو نے صدارتی انتخابات میں 54.06 فیصد ووٹ حاصل کیے جس کے بعد موجودہ صدر ابراہیم محمد صالح نے آدھی رات سے کچھ دیر قبل اپنی شکست تسلیم کرلی۔صالح نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ X پر لکھا کہ نومنتخب صدر معیزو کو مبارک ہو۔ میں ان لوگوں کو بھی مبارکباد دیتا ہوں جنہوں نے انتخابات میں پرامن اور جمہوری عمل کا مظاہرہ کیا ہے۔محمد معیزو نے اپنی پارٹی کے مہم کے ہیڈکوارٹر کے باہر ایک مختصر خطاب کیا اور حامیوں پر زور دیا جائے کہ وہ اتوار کی صبح تک جشن نہ منائیں جب تک کہ انتخابی پابندیاں باضابطہ طور پر ختم نہیں ہوجاتیں۔واضح رہے کہ 61 سالہ موجودہ صدر ابراہیم محمد 17 نومبر تک معیزو کے دفتر سنبھالنے تک تک نگراں صدر کے طور پر کام کریں گے۔

اشتہارات