ڈی پی او کمپلیکس میں فرینڈز آف پولیس سیمینار کا انعقاد

Published: 01-10-2023

Cinque Terre

(رپورٹ چوہدری جمشید اختر) انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کے ویژن پرگجرات میں فرینڈ زآف پولیس پروگرام کا آغاز۔ اس تناظر میں ڈی پی او گجرات احمد نوازشاہ کی ہدایت پرڈی پی او کمپلیکس میں فرینڈز آف پولیس سیمینار کا انعقاد۔ اساتذہ، ڈاکٹرز، انجینئرز، وکلاء، بزنس مین،میڈیا پرسنز،طلباء وطالبات،گولڈ میڈلسٹ نیشنل چیمپئن سمیت مختلف مکاتب فکر کے لوگوں کی شرکت۔ڈی پی او گجرات اور ایس پی انویسٹی گیشن نے شرکاء سے خطاب کیا اور شرکا کو فرینڈز آف پولیس کے بیج لگائے شرکاء کو پولیس ور کنگ سے روشناس کروانے کے لیےSIPS تھانہ سول لائن، فرنٹ ڈیسک، پولیس خدمت مرکز، پولیس تحفظ مرکز،کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹر،وومن ہراسمنٹ سیل اور میثاق سینٹراور پولیس لائن کا معلوماتی دورہ کروایا گیا۔یادگار شہداپر حاضری دی اور اینٹی رائٹ یونٹ سے متعلق بریفنگ دی گئی۔ فرینڈز آف پولیس پروگرام کا مقصد عوام اور پولیس کے درمیان دوستانہ تعلق اور اعتماد کا رشتہ قائم کرناہے۔ تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کے ویژن کے مطابق ڈی پی او گجرات احمدنواز شاہ کی ہدایات پر فرینڈز آف پولیس پروگرام کے تحت ڈی پی او کمپلیکس میں سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔ سیمینار میں منتخب اساتذہ، ڈاکٹرز، انجینئرز، وکلاء، بزنس مین،میڈیا پرسنز، طلباء و طالبات،اتھیلیٹ گولڈ میڈلسٹ نیشنل چیمپئن سمیت مختلف مکاتب فکر کے لوگوں نے شرکت کی۔ سیمینار میں ڈی پی او گجرات احمد نواز شاہ، ایس پی انویسٹی گیشن محمد ریاض ناز،ڈی ایس پی ہیڈ کواٹر ذیشان اقبال، ڈی ایس پی سٹی سرکل اسد اسحاق اور انچارج آئی ٹی ونگ ندیم شاہ نے تمام شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے انہیں پولیس در کنگ سے روشناس کراتے ہوئے SIPS(سپیشل انیشیٹو پولیس اسٹیشن) تھانہ سول لائن، فرنٹ ڈیسک، پولیس خدمت مرکز، پولیس تحفظ مرکز،کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹر،وومن ہراسمنٹ سیل اور میثاق سینٹراور پولیس لائن  کی عوامی خدمات کے حوالے سے آگاہ کیا۔ ڈی پی او گجرات نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ فرینڈز آف پولیس پروگرام کا مقصد پولیس اور عوام کے درمیان خلیج کا خاتمہ اور عوام الناس کو فراہم کی جانے والی سہولیات کے متعلق آگاہی فراہم کرنا ہے۔ فرینڈز آف پولیس اور سول سوسائٹی کے نمائندگان پولیس سروسز سے آگاہی حاصل کر کے معاشرہ میں محکمہ پولیس کے سفیر کا کرادار ادا کرتے ہوئے اس متعلق شعور اجاگر کرنے میں اپنا کلیدی کردار ادا کریں تا کہ عوام پولیس کے سوفٹ امیج سے روشناس ہو سکیں۔ سیمینار کے اختتام پر شرکا ء کو فرینڈز آف پولیس پروگرام کے بیج لگائے گئے۔ بعد ازاں سیمینار کے شرکاء کوSIPS تھانہ سول لائن کا مطالعاتی دورہ کروانے کے بعدگجرات میں قائم پولیس خدمت مرکز، تحفظ مرکز،وومن ہراسمنٹ سیل،کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹر اور میثاق سینٹر کا وزٹ کروایا گیا۔ ان مراکز کی ورکنگ کے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے جاری خدمات پر مفصل روشنی ڈالی گئی۔  شرکاء کو یاد گار شہداء پر لے جایا گیااور یاد گار شہداء پر فاتحہ خوانی کی گئی۔ اینٹی رائٹ یونٹ کے متعلق بریفنگ دی گئی۔شرکاء کے مختلف سوالات کے اطمینان بخش جوابات دیئے گئے جس میں شرکاء نے گہری دلچسپی کا اظہار کیا اور پولیس کی جانب سے اقلیتوں،ٹرانسجینڈر وونرایبل طبقات اور شہر یوں کو فراہم کردہ سہولیات کو سراہا۔ شرکا نے کہا کہ فرینڈ ز آف پولیس کے فورم سے عوام الناس میں اچھا میسج جائے گا اور پولیس کے احسن اقدامات کے بارے میں آگاہی پہنچے گی۔ اس موقع پرڈی پی او گجرات کا کہنا تھاکہ فرینڈز آف پولیس پروگرام کا مقصد عوام اور پولیس کے درمیان دوستانہ تعلق اور اعتماد کا رشتہ قائم کرنا ہے اور مستقبل میں ایسے اقدامات کیے جاتے رہیں گے۔
 

اشتہارات