جشن عید میلادالنبی12 ربیع الاول کے موقع پر سوشل میڈیا کلب انٹرنیشنل کے مرکزی آفس جی ٹی روڈ نزد ٹراما سنٹر لالہ موسیٰ کے قریب خصوصی تقریب کا اہ

Published: 01-10-2023

Cinque Terre

(رپورٹ چودری جمشید اختر)جشن عید میلادالنبی 12 ربیع الاول کے موقع پر سوشل میڈیا کلب انٹرنیشنل کے مرکزی آفس جی ٹی روڈ نزد ٹراما سنٹر لالہ موسیٰ کے قریب حصوصی تقریب کا اہتمام کیا گیا، محفل میلاد میں ایس ایچ او تھانہ سٹی لالہ موسی انسپکٹر تنویر عباس بھٹی اور ایس ایچ او تھانہ صدر لالہ موسی انسپکٹر چوہدری لیاقت  گجر نے مہمان خصوصی کے طور پر شرکت کی، تقریب کا آغاز تلاوت قرآن پاک اور نعمت مقبول رسول صلی اللہ علیہ والہ وسلم سے کیا گیا، مہمانان حصوصی انسپکٹر تنویر عباس بھٹی اور انسپکٹر لیاقت حسین گجر نے سرکار دو عالم صلی اللہ علیہ وسلم کی آمد کی خوشی میں کیک کاٹا، اور سوشل میڈیا کلب ٹیم سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ قانون صحافی برادری سے مثبت صحافت اور اپنے اردگرد عوامی مسائل کو اجاگر کرنے ان کو حل کرنے   کی امید رکھتا ہے، صحافی معاشرے کی آنکھ اور کان ہیں، تقریب ایس ایچ اوز کے ساتھ اینکر پرسن نیوز الرٹ عرفان ادریس بٹ، چیئرمین مرکزی انجمن تاجران پختون ظہیر خان کائرہ، صدر پاکستان پیپلز پارٹی یوتھ ونگ تحصیل کھاریاں عمران اشرف پسوال، کاروباری شخصیت ظفر بوسال، کاروباری شخصیت رفاقت علی نندووال،کاروباری شحصیت مرزا ابو بکر انور نے بھی شرکت کی، سوشل میڈیا کلب انٹرنیشنل کے آفس پہنچے تمام مہمانوں کو سرپرست اعلی سوشل میڈیا سوشل میڈیا کلب انٹرنیشنل عثمان عزیز قادری، ڈپٹی جنرل سیکرٹری سوشل میڈیا کلب و بیورو چیف پولیس رپورٹ نیوز چینل رانا مہتاب اسلم، ڈپٹی بیورو چیف پولیس رپورٹ نیوز چینل ارسلان خان، تحصیل کرائم رپورٹر چوہدری جمشید اختر، انچارج لیڈی ونگ پولیس رپورٹ نیوز چینل اینکر پرسن میڈم کنول نذیر، سی او بگ نیوز اورنگزیب قریشی، مینجنگ ڈائریکٹر پبلک پوائنٹ نیوز راو محمد  شفیق، کرائم رپورٹر پولیس رپورٹ نیوز چینل شیخ شہباز علی، نمائندہ خصوصی پولیس رپورٹ نیوز چینل مرزا ظفر اقبال، بزنس رپورٹر مرزا محمد شعیب، نامہ نگار سیف علی نے پرجوش طریقے سے استقبال کیا، تقریب کا اختتام نیک دعاوں اور تمناؤں سے کیا گیا۔
 

اشتہارات