6ملزمان گرفتار‘2عدد پسٹل 30بور، 1830 گرام چرس اور 20لیٹر شراب برآمد

Published: 04-10-2023

Cinque Terre

(رپورٹ چودری جمشید اختر) گجرات۔ پولیس نے جرائم پیشہ افراد کے خلاف کاروائیاں کرتے ہوئے 6ملزمان کو گرفتار کر لیا 2عدد پسٹل 30بور، 1830 گرام چرس اور 20لیٹر شراب برآمد تفصیلات کے مطابق ڈی پی او گجرات احمد نواز شاہ کی زیر قیادت جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائیاں جاری ہیں۔ایس ایچ او تھانہ بولانی SI فہد الرحمن نے اپنی پولیس ٹیم کے ہمراہ جرائم پیشہ افراد کے خلاف کاروائیاں کرتے ہوئے 2ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ جن میں 1۔ حامد ناصر 2۔ علی شان شامل ہیں۔جن کے قبضہ سے 2عدد پسٹل30بور برآمد کر لی۔ ایس ایچ او تھانہ صدر سرائے عالمگیر انسپکٹر عدنان شہزادنے اپنی پولیس کے ہمراہ منشیات فروشوں کے خلاف کاروائیاں کرتے ہوئے ملزم 1۔ ناصر علی 2۔ شاہ زیب کو گرفتار کر لیا۔ ملزمان کے قبضہ سے550گرام چرس اور 10لیٹر شراب برآمد کر لی گئی۔ ایس ایچ او تھانہ ڈنگہ SI غلام قادر نے اپنی پولیس ٹیم کے ہمراہ کاروائیاں کرتے ہوئے 2منشیات فروشوں کو گرفتار کر لیا۔گرفتار ملزمان میں 1۔سفیان 2۔ محمد ریاض شامل ہیں جن کے قبضہ سے 1کلو سے زائد چرس اور10 شراب برآمد کر لی گئی۔گرفتار ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر کے مزید تفتیش کا آغاز کر دیا۔
 

اشتہارات