بھارت؛ آتش بازی کی دکان میں زوردار دھماکے میں 12 افراد ہلاک

Published: 08-10-2023

Cinque Terre

بنگلورو: بھارتی ریاست کرناٹک میں پٹاخوں کی ایک دکان میں دھماکے کے بعد آگ بھڑک اُٹھی جس میں بری طرح جھلس کر 12 افراد ہلاک ہوگئے۔بھارتی میڈیا کے مطابق یہ دکان نوین نامی شخص کی ملکیت تھی اور اس میں آتش بازی کا سامان فروخت کیا جاتا تھا۔ دھماکے کے بعد لگنے والی آگ تیزی سے پھیلی اور کسی کو دکان سے باہر نکلنے کا موقع نہیں مل سکا۔آگ نے دکان کے باہر کھڑی دو گاڑیوں کو اپنی زد میں لے لیا۔ دونوں گاڑیاں جل کر خاکستر ہوگئیں۔ دھماکا اس وقت ہوا جب ایک ٹرک سے آتش بازی کا سامان دکان میں منتقل کیا جا رہا تھا۔عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ دھماکے کے بعد آگ پہلے ٹرک میں لگی جو دیکھتے ہی دیکھتے دکان میں داخل ہوگئی اور وہاں موجود پٹاخے پھٹنے لگے جس سے آگ مزید بھڑک اُٹھی تھی۔دکان میں ہی 5 افراد بری جھلس کر ہلاک ہوگئے تھے جب کہ 8 نے دوران علاج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے اسپتال میں دم توڑا۔ پولیس نے واقعے کی تحقیقات کے لیے انکوائری کمیٹی تشکیل دیدی۔

اشتہارات