غزہ؛ اسرائیلی حملے میں برطانیہ میں فلسطینی ایلچی کے 7 رشتے دار بھی شہید

Published: 10-10-2023

Cinque Terre

 لندن: برطانیہ میں فلسطین اتھارٹی کے مشن کے سربراہ حسام زملوٹ نے کہا کہ اسرائیلی حملے میں تباہ ہونے والی عمارت میں شہید ہونے والے 7 افراد ان کے قریبی رشتے دار تھے۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق حسام زملوٹ نے بتایا کہ غزہ میں ان کے رشتے داروں کا تعلق حماس سے نہیں تھا۔ اس کے باوجود اسرائیل نے ان کے گھر کو نشانہ بنایا۔حسام زملوٹ اپنے 7 قریبی عزیزوں کی شہادت پر افسردہ تھے۔ میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ اسرائیل نے رہائشی عمارت کو نشانہ بنایا جس سے عمارت زمین بوس ہوگئی۔فلسطین اتھارٹی کے برطانیہ میں مشن کے سربراہ نے مزید بتایا کہ اسرائیل کے اس حملے میں ان کی ایک کزن اپنے شوہر، دو بچوں اور دو دیگر رشتہ داروں سمیت شہید ہوگئیں۔حسام زملوٹ نے عالمی برادری سے اسرائیلی جارحیت کو رکوانے کے لیے کردار ادا کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہ فلسطین کا مسئلہ حل کیے بغیر مشرق وسطیٰ میں امن کا قیام ممکن نہیں۔یاد رہے کہ حماس کے اسرائیل پر حملے میں 900 کے قریب افراد ہلاک ہوگئے جن میں 11 امریکی، 18 تھائی، 10 برطانوی اور 7 ارجنٹائن کے شہری بھی شامل ہیں۔دوسری جانب اسرائیل کی چار روز سے جاری مسلسل بمباری میں 140 بچوں سمیت 700 سے زائد فلسطینی شہید ہوگئے جب کہ 3 ہزار کے قریب زخمی ہیں۔

اشتہارات